فرانس میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا

پیرس میں فیشن گلیم کوچر کی ڈائریکٹر مریم لارئر نے فیشن شوکا انعقاد کیا۔جس میں گلوکارہ ریٹا پیلاٹو نے اپنی آواز کا جادو جگایا. شو میں مختلف ممالک کے پانچ ڈیزائینرز نے اپنے تیار کردہ دیدہ زیب اور دلکش ملبوسات متعارف کرائے۔ ماڈلز نے ان ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی جسے حاضرین نے بے حد سراہا. انڈونیشیا کی معروف ڈیزائنر انگیا کے ملبوسات روایتی مسلم کلچر اور جدیدیت کا حسین امتزاج تھے ۔ جن میں انڈونیشیا کی ثقافت کی جھلک بھی نمایان تھی ۔ وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر اور حاضرین نے کہا کہ انہیں فیشن شو اور ڈیزائینرز کے تیار کردہ ملبوسات بہت پسند آئے ہیں. ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ فیشن کے دارالحکومت پیرس میں اپنے ملبوسات اور ڈیزائین متعارف کرانا انکے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔