ہائیکورٹ نے رکشوں کی 15 روزہ بند ش کے خلاف دائررٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرلی
پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے رکشوں کی 15 روزہ بند ش کے خلاف دا ئررٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ سمیت 8 فر یقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضلع ہری پور میں رکشوں کی ایک ما ہ میں 15 روزہ بند ش کے خلاف دائررٹ پٹیشن پشاور ہا ئیکورٹ کے ایبٹ آ باد بینچ نے سما عت کے لیے منظور کرلی۔ آئی جی خیبر پختو نخوا ہ، ڈی آ ئی جی ہزارہ، ڈی پی اوہری پور، ڈپٹی کمشنر ہری پور، ٹر یفک انچارج ہری پور، ایم وی ہری پور، آرٹی اے ہز ارہ اور ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپار ٹمنٹ ہری پور کو نوٹس جا ری کر کے 16 نومبرکوجواب طلب کر لیا گیا ۔رٹ پٹیشن میں مدعی محمد یونس نے عدا لت عالیہ سے عا رضی ریلیف کی بھی استد عا کی ہے جس پر بحث مقررہ تا ریخ کو ہوگی۔ مدعی کی جا نب سے انسا نی حقوق پر کام کر نے والے معر وف قا نو ن دا ن جواد حبیب ایڈو کیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔