حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو چوہترویں عرس کی تقریبات جاری, ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی مزار پر حاضری
حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو چوہترویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ عرس کے پہلے روز بعد از نماز عشا قومی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین گولڑا شریف نے کی۔ محفل میں معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ملک کے طول و عرض سے عقدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری کے لئے داتا دربار پہنچ رہی ہے، عرس مبارک کے سلسلہ میں تین روز تک مختلف نشستوں میں سیمینارز ، محافل سماع ، قرات اور نعت خوانی کی محفلوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔۔ عرس پر آنے والے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ داتا علی ہجویری کا آستانہ ہر خاص و عام کیلئے کھلا ہے،، یہاں پر آنے سے ان کے اسکون اور اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔ عرس کی تین روزہ تقریبات دس نومبر تک جاری رہیں گی،،،عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عقیدت مندوں کے لیے کیلئے دودھ کی سبیلوں اور لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔۔۔ حضرت داتا گنج بخش نے فیوض و برکات کی جو شمعیں روشن کیں ان کی لو آج بھی لوگوں کو سیدھا راستہ دکھا رہی ہے۔ آپ نے تصوف پر گیارہ کتابیں لکھیں لیکن اس وقت صرف دو کتابیں کشف المعجوب اور کشف الاسرار دستیاب ہیں