ہمیں ہمیشہ غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی:وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خود کوکمترسمجھنے کی سوچ انسان کو پستیوں کی طرف راغب کرتی ہے۔بقراط اورسقراط کی جانب سے ہمیں تنقند کا نشانا بنایا گیا کہ ہم لوگوں کو شیخ چلی کے خواب دیکھا رہے ہیں۔ہم نے بہت سے سومیگا پراجیکٹس مکمل کرکے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انھوں نے کہا ہمیں پاکستان کی کامیابیوں سے پرامید رہنا ہے۔پاکستان کوخطرناک ترین ملک قراردیا جاتا تھا لیکن آج یہاں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہورہی ہے. احسن اقبال نے کہا اگرلوگ مجھے نہ بتائیں کہ سرمایہ کاری کیسے کی جاتی ہے۔ہمیں ہمیشہ سے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔۔دعا ہے پاکستان دوبارہ غیرمستحکم نہ ہو. احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان تھے۔۔بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی تھی۔آج لوگ سکون کا سانس لے رہے ہیں۔انھوں ںے کہا کہ آج پاکستان ڈوب نہیں رہا ابھررہا ہے