ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر فاروق ستار تقریباً دو گھنٹے تک میڈیا کے سامنے اپنا دکھڑا بیان کرتے رہے، پریس کانفرنس کے اختتام پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، بولے سینتیس سالہ سیاست میں بہت عزت کمائی اب بہتر ہے کہ اس عزت کو بچایا جائے ،، انہوں نے ہفتے کے روز یاد گار شہدا پر جانے کا بھی اعلان کردیا,پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار مصطفیٰ کمال پر خوب گرجے برسے،، ایک روز پہلے ہی بننے والے سیاسی اتحاد کو ختم کردیا اور بولے مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں باریک کام کیا ،، کراچی پریس کلب میں مہاجروں کی تذلیل ہوئی ،، کراچی ہو یا پاکستان انجینئرڈ سیاست نہیں چل سکتی,ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی باتوں سے ان کے دل دکھے ،، ایم کیو ایم کا جھنڈا کسی کے ہاتھوں سے دفن نہیں کرائیں گے بلکہ اپنے ہاتھوں سے دفن کردیں گے ،، قومی سیاست کا دعویٰ کرنے والے لاڑکانہ ، کوئٹہ ، پشاور اور لاہور سے ایک سیٹ جیت کر دکھادیں ہم اپنی سیاست ہی ختم کردیں گے،، قومی لبادہ اوڑھنے سے کوئی قومی نہیں ہوجاتا ,فاروق ستار نے کہا کہ ان کا پی ایس پی سے رابطہ ضرور تھا لیکن کبھی بھی اکیلے میں مصطفیٰ کمال سے ملاقات نہیں کی ، ایک خط وزیر اعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، چیف جسٹس کو ارسال کردیا ہے ، یہ صیغہ راز ہے ، اگر گزشتہ چھے مہینوں کا حساب مانگتے ہو تو یہ خط پبلک کردوں گا