ملکی برآمدات بڑھانے میں چین کے تجربے سے استفادہ کرینگے,چین کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے میں چین کے تجربے سے استفادہ کرینگے,چین کے ساتھ ہماری برآمدات رواں سال دو گنا ہو جائیں گی, چین کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار تھا تاہم بھارت مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے پرعزم ہے۔