آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا ڈو مور کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پاور سیکٹر میں اصلاحات اور 14نکاتی پروگرام پر عمل نہ ہونے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کی جاتی توبجلی مہنگی کرنی پڑے گی بجلی کی بلوں کی مکمل وصولی کی جائے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور پاور ڈویژن حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ وزارت توانائی حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔پاکستان نے گردشی قرضوں کی تفصیل پیش کر دی۔ حکام کی جانب سے ٹیرف ریکوری اور لاسز پر بریفنگ دی ۔آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل پاکستان کے ساتھ ہونیوالے 14نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں ہوااس لیے گردشی قرضے بڑھے اب پاکستان سبسڈی کم کر ے ۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسے بجلی مہنگی کرنی پڑے گی ۔آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ سابق حکومت نے اصلاحاتی پروگرام پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کی اب آئی ایم ایف نے نیا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلوں کی مکمل وصولی کی جائے۔ بجلی کی تقسیم میں اصلاحات اور سبسڈی ختم کرنے کی تجاویز دیں۔