بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی کو ہوا دے رہاہے: صدر ، وزیراعظم آزاد کشمیر
آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کاایک جوان شہید ہوگیا۔دونوں رہنمائوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں شہید فوجی کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے کشیدگی کو ہوادے رہی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹائی جاسکے۔صدرمسعودخان نے کہاکہ کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدکودبایانہیں جاسکتا۔