امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے ۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے ۔ جس کے باعث دس ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے درخت اور سیکڑوں عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ ریاست کیلی فورنیا کے بیوٹ کاؤنٹی کے جنگلات میں آگ ایک کیمپ سے لگی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ ہزار ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کچھ دیر میں آگ نےتیزی سے پھیلتے ہوئے دس ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلے درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کیلیفورنیا حکام کے مطابق آگ کے باعث آٹھ سو گھر اور عمارتیں جل گئیں اور دو سو زائد افراد آگ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔