فلیگ شپ ریفرنس:احتساب عدالت کی نواز شریف کے خلاف نیب کو نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔