فیس بک نے واٹس ایپ کی طرز کا ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا
فیس بک میسنجر میں 'اَن سینڈ' فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ ۔ فیچر فیس بک میسنجر کی آنے والی اَپ ڈیٹ کا حصہ ہوگا۔ واضح رہے کہ فیس بک کی دیگر ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں پیغامات کو ایک مخصوص وقت کے اندر ڈیلیٹ کرنے کا آپشن پہلے ہی موجود ہے، تاہم میسنجر میں ایسا نہیں ہے۔فی الوقت فیس بک میسنجر میں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا بہت محدود ورژن موجود ہے، جس کے ذریعے پیغام صرف بھیجنے والے کے پاس سے ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فیس بک صارفین کی جانب سے اَن سینڈ فیچر کے لیے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔