صدر مملکت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہوئی۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔