امریکی صدر کا تجارت کے معاملے پر جاپان کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ جاپان سے دوطرفہ تجارتی مذاکرات میں وہ سخت موقف اختیار کریں گے۔ مذاکرات جلد سے جلد جنوری میں شروع ہو سکتے ہیں۔ ایک نیوز کانفرنس میں جاپان سے تجارت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شنزو آبے بہت اچھے دوست اور ان سے قریب ترین افراد میں سے ایک ہیں۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ تجارت کے معاملے میں جاپان کا امریکا سے برتاو¿ منصفانہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی لاکھوں کاریں انتہائی کم ٹیکس پر ہمیں فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جاپان کو الزام نہیں دے رہے لیکن جاپان سے امریکا کا تجارتی خسارہ ایک کھرب ڈالر کے قریب ہے۔شمالی کوریا کے رہنماءسے دوسری ملاقاتکے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز میں کسی وقت ہو سکتی ہے۔