سپریم کورٹ اوروزیراعظم ڈیم فنڈزمیں اب تک 7ارب 50کروڑروپےجمع
وزیر مملکت محصولات حماد اظہر نے آج ایوان کو بتایا کہہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم کے ڈیم فنڈز میں اب تک سات ارب 50 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ اس رقم میں سے 80 کروڑ 40 لاکھ روپے بین الاقوامی ذرائع سے حاصل ہوئے ہیں۔ ایک تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ وزارت تجارت، تجارت سے متعلقہ سرمایہ کاری پالیسی لائحہ عمل 23-2018 مرتب کررہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو برآمدات پر مبنی صنعت سے منسلک کیا جاسکے۔پالیسی میں جوتوں اور بیگ، ٹیکسٹائل اور گرم ملبوسات ، ایلومینیم کی چادریں، سٹیل کی تیاری کی اعلیٰ ٹیکنالوجی،کھانے پینے سے متعلق اشیا آئل ریفائنری، پیٹرو کیمیکل،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس اشیا سے متعلق شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔