حکیم الامت ؒ کے پیغام کے مطابق ہمارے نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہیں، جسٹس (ر)ناصر ہ جاوید اقبال
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد , یوم اقبالؒ کی تقریب میں جسٹس (ر)ناصر ہ جاوید اقبال کی خصوصی شرکت , چیف آپریٹنگ آفیسر اکبرناصر خان اور چیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان نے استقبال کیا , مہمان خصوصی جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے IC3کے نوجوان پولیس کمیونیکشن افسران سے خطاب کیا
جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے شاعر مشرقؒ کے درخشاں افکار اور فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی جسٹس (ر)ناصرہ جاویداقبال نے نوجوانوں کو شاعر مشرق کے آفاقی اشعار سنائے
" اُٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے ؛ مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے"
" اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ؛ خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی ﷺ "
جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکیم الامت ؒ کے پیغام کے مطابق ہمارے نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہیں، ہماری تمام تر عزت، تحفظ اور تعلیم علامہ اقبال ؒ کی بدولت ہے، وطن عزیز کو ترقی کا کامرانی دلوانے کیلئے نوجوانوں کوبھرپور کردار ادا کرنا ہے، سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین افسران کی کثیر تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔