جعلی ڈگری کا معاملہ، ڈی جی نیب لاہور کا کیس سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی مبینہ ڈگری کے معاملے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا جس کیلئے عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔اسد کھرل نامی شہری نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔