وزارت خزانہ کی جانب پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
وزارت خزانہ کی جانب پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان, وزیر مملکت برائے خزانہحماد اظہر کاکہناہےکہ گذشتہ حکومت نے 242 کیسز کو التوا میں رکھا ،پامانا لیکس میں ملک کا چوری کا پیسا تھا ،بیرون ملک موجود 96 ہزار لوگوں کا ڈیٹا موصول ہوچکا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاناما لیکس میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے ،گذشتہ حکومت نے وقت گزرجانے کی آڑ میں پاناما لیکس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی ،
تحقیقات کا قانون موجود ہے گذشتہ حکومت نے غلط تشریح کی ،بہت جلد اپوزیشن بینچوں کو پتہ لگ جائے گا کیا ایکشن ہورہا ہے