اقتصادی زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین Zhang Chunxian سے ملاقات کی، سپیکر قومی اسمبلی نےگفتگو کرےہوۓ کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورئہ چین کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے,حالیہ دورے میں کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اسپیکر نے کہا کہ چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اقتصادی زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائین گے جس سے عوام کی معاشی و سماجی حالت بہتر ہو گی۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر Zhang Chunxian نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔