بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے۔جبکہ و فاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، اور ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے، اللہ کا شکر کہ دو قومی نظریہ پایہ تکمیل تک پہنچا، عوام نے فضل الرحمان کو آج ایسے ہی رد کیا ہے، جیسے اس کے والد کو پاکستان کے لئے کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندوﺅں کو دینے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔