بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھوکو واہگہ بارڈر سے پاکستان آنے سے روک دیا
بھارتی حکومت نے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آنے سے روک دیا، اب نوجوت سنگھ سدھو کرتارپورراہداری سے پاکستان آنے کی کوشش کریں گے۔ گذشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کا سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں۔ یاد رہے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو 3 خط لکھے تھے، جس کے بعد انہیں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی تھی۔