بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ایسی بنیاد رکھی گئی کہ بھارت میں ایک نیا پاکستان بننے کی گنجائش ہے. شیخ رشید
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو جس طرح بھارتی سپریم کورٹ نے روندا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک ایسی بنیاد بھارت میں پڑگئی ہے کہ بھارت میں ایک نیا پاکستان بننے کی گنجائش ہے اور بھارت کے مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ایودھیا کو رام کی جنم بھومی قرار دینا میں سمجھتا ہوں عقل کے اندھوں کا کام ہے، اس طرح بابری مسجد کو رام کی جنم بھومی قرار دے کر آج بھارت میں ایسی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور ایک ایسی فضاء پیدا ہو گئی ہے کہ بھارت کا مسلمان بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر مووی کا کنٹرول ہے اور جس طرح خوفناک صورت میں بھارتی میڈیا پر مووی نے اپنے پنجے گارڈ دیئے ہیں اور وہ اس کی لائن اور لینتھ سے باہر کھیل ہی نہیں سکتا اور اس کی وجہ سے مسلمانوں پر جو بیت رہی ہے اس کو اندازہ ہی نہیں ہے ، مسلمان جاگنے میں دیر کر سکتا ہے لیکن جب وہ جاگتا ہے تو پھر وہ خوفناک طریقہ سے جاگتا ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالہ سے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے نجی ٹی وی سے انٹرویو میںکیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا مسجد ویران تھی حالانکہ مسجد میں آذانوں کی آوازیں گونجتی تھیں اور کبھی بھی بابری مسجد سے مسلمانوں کی نماز ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے رام کی جنم بھومی قرار دے کر ایک ایسی بنیاد دی ہے کہ انہوں نے اپنے طور پر ہندئوں کو خوش کیا ہے لیکن مسلمانوں کے لئے ایک نیا لمحہ فکریہ پیداہو گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بھارت میں غیر محفوظ سمجھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندو بڑی دور کی سوچتا ہے اور انہوں نے کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالہ سے سکھوں کو کائونٹر کرنے کرنے کے لئے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا دن رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب بابری مسجد کی جگہ ایسا مندر بنائیں گے کہ زندگی بھر مسلمانوں کے لئے وہ ایک داغ رہے گا اور مسلمان اس کے خلاف اپنی ذہنی اور اپنی جذباتی کیفیت سے کبھی بھی بابری مسجد نہیں نکلے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی آر ایس ایس کا شوٹ آف ہے اور ساری دنیا کہتی ہے ہم امن سے رہیں گے تاہم مودی کے دوران بھارت سے امن کی بات نہیں ہو سکتی ، مودی کی موجودگی میں کشمیر میں جب بھی کوئی زرہ سا و اقعہ ہو گا اور ردعمل ہو گا تو یہ کہیں کے گہ پاکستان سے دہشت گرد آگئے ہیں، یہ ایک ایسی فضاء ہے جو کسی وقت بھی خراب ہو جائے گی۔ شیخ رشید احمد کہنا تھا کہ سورن سنگھ اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان کتنی ملاقاتیں ہوئیں، واجپائی اور پرویز مشرف کے درمیان کتنی ملاقاتیں ہوئیں ، پاکستان میں کتنی میٹنگیں ہوئیں لیکن یہ بات آگے منڈیر نہیں چڑھ رہی اور آج یہ بنیاد رکھ دی ہے کہ بابری مسجد کو رام کی جنم بھومی قرار دے دیا ہے یہ تو اور سونے پے سہاگا ہو گیا ہے اوراس سے دوسرے مذاہت اور عقیدوں کے لوگ بھارت میں خود اور غیر محفوظ سمجھیں گے۔