شاعر مشرق علامہ اقبال کا 143واں یوم پیدائش
مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا 143واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کیا۔شعر و شاعری کا شوق بھی یہیں سے پیدا ہوا اور اس شوق کو فروغ دینے میں آپ کے استاد مولوی میر حسن کا بڑا ہاتھ تھا۔ایف اے کرنے کے بعدآپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کیا۔1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیےبرطانیہ گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی