عمان میں بڑی پابندی عائد
حکومت نے جانوروں کو تفریحی شو اور سرکس میں استعمال کرنے والے افراد پر سخت جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت زراعت ، فشریز اور آبی وسائل نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے نئے قانون کا مسودہ پیش کیا، فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی عمل انجام دیا گیا تو جانوروں کے مالک پر ان دفعات کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔ جانوروں کو نظرانداز کرنا ، ان میں غذائیت کی کمی ہونا اور ان کو مناسب آرام نہ دینا۔