کورونا کے مزید 1650 کیسز، 9اموات،مجموعی تعداد6ہزار977ہو گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کےمطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے1650نئےکیسز سامنےآگئےجس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ44ہزار839 ہو گئی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ50 ہزار 169ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ6922ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد40ہزار657، بلوچستان میں16 ہزار106ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد21ہزار861ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی تعداد4758اور گلگت بلتستان میں4366ہوگئی، تاہم ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد18ہزار981ہوگئی ہے۔