ریلوے مسافروں کے لیے ایک اور خوش خبری

کراچی: پاکستان ریلوے نے 10 نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے دس نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا، یہ ٹرین کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی وجہ سے7 ماہ قبل بندکی گئی تھی۔ موہن جو دڑو ایکسپرس کا پرانا روٹ کراچی سے روہڑی تھا جسے اب تبدیل کر دیاگیا ہے، اب یہ ایکسپریس کوٹری سے براستہ دادو روہڑی کے درمیان چلے گی۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو پسنجر سے اندرون سندھ کے مسافروں کو بروقت سواری میسر آئے گی، یہ ٹرین کوٹری سے صبح 7 بجے، اور سکھر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔