میر پور آزاد کشمیر کورونا سے شدید متاثر ضلع قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو وبا سے شدید متاثرہ ضلع قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں میر پور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منگلا پل اور دھان گلی پل سمیت ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ہو گی۔