قومی ٹیم کا ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ
قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کرپائی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار 13 ویں فتح حاصل کی ، اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 2017ءسے 2020ءکے دوران مسلسل 12 مرتبہ زیر کیا تھا، بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2009ءے 2018ءکے دوران لگاتار 8 میچز جیتے، افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 2015ءسے 2019ءکے دوران لگاتار 8 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف 17-2016ئ، آسٹریلیا کے خلاف 2013ءسے 2017ءاور ویسٹ انڈیز کے خلاف 19-2018ءکے دوران مسلسل 7،7 میچز جیتے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2007ءسے 2014ءکے درمیان مسلسل 7 مقابلے جیتے تھے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 2010ءسے 2017ءکے دوران 7 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور گزشتہ 3 سال سے دونوں ٹیموں کے مابین مزید میچ نہ ہونے کے باعث اسے مزید بہتر بنا سکتی ہے۔