جب لوگ عثمان قادر کو پرچی کہیں تو انہیں بے حد غصہ آتا ہے۔ وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب لوگ عثمان قادر کو پرچی کہیں تو انہیں بے حد غصہ آتا ہے۔زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ یہ کوئی گلی محلے کی کرکٹ نہیں ہورہی، جس میں ٹیلنٹ ہو وہی گراﺅنڈ میں اترتا ہے، عثمان قادر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے، ان کے پاس لیگ بریک، گگلی اور فلپر کی صورت میں ہر ہتھیار موجود ہے۔یاد رہے کہ عثمان قادر کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انہیں وائٹ بال کپتان بابراعظم کے ساتھ دوستی کے باعث قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے ، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں نائب کپتان شاداب خان کے زخمی ہونے کے باعث عثمان قادر کو ڈیبیو کا موقع ملا جہاں وہ اب تک 2 میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور دوسرے مقابلے میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ 27 سالہ عثمان قادر لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔