نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :ن لیگی ایم پی اے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے خواجہ عمران نذیرکیخلاف ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ خواجہ عمران نزیر پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام ہیں اور ان کے خلاف چوہنگ تھانہ کی جانب سے 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ عمران نذیر کا فوٹو گرامٹیک ٹیسٹ کرنا ہے اور ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کرنا ہے۔