‘ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے’
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کالا شاہ کاکو میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئےتعمیرجنامک سینٹرمیں کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام سیدامین الحق نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ میں بہت سنجیدہ ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے، ایسے کام کررہے ہیں جس سے ملک میں روزگارکےمواقع ہوں۔ سیدامین الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کا 10فیصد جی ڈی پی تعلیم پر خرچ ہو، کم آمدنی والے لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا مقصد ہے، خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانا ضروری ہے ، کوشش ہے خواتین کارول بڑھایا جائے۔