گلگت بلتستان صوبہ منشور کا حصہ، عوام کو حق ملکیت بھی دلوائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے،اقتدار میں آنے کے بعد ان کی جماعت جی بی کے عوام کو حق ملکیت اور حق حاکمیت بھی دے گی۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے یہاں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نےغریب کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت نے آپ لوگوں کو شناخت دی۔ گلگت بلتستان کےعوام اور پیپلزپارٹی کا تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ 15 نومبرہماری جدوجہد کے امتحان کا دن ہے۔ہم حقوق دینے والے ہیں، چھیننے والے نہیں۔