علامہ اقبالؒ کی تصانیف کو نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم حکمرانوں نے بھی سراہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہاہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فلسفہ کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزاد سرزمین حاصل کرنے کی نئی سوچ دی۔علامہ اقبالؒ کی تصانیف کو نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم حکمرانوں نے بھی سراہا۔علامہ اقبالؒ نے رنگ و نسل سے بالاترہوکر انسانیت کو جذبہ اور لگن کا پیغام دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہد میں علامہ اقبالؒ کی سوچ نے بنیادی کردار ادا کیا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو علامہ اقبالؒ کے افکار اور فلسفے کے عین مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف نے پاکستانی قوم کو اقبال کے فرمودات کے مطابق کرپٹ ٹولے سے نجات دلائی۔پاکستانی عوام کی علامہ اقبالؒ کے افکار کے مطابق خدمت کرنی ہے۔علامہ اقبالؒ کی پرعزم شاعری کی وجہ سے نوجوان نسل نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیا۔