گورو نانک کی سمادھی کرتار پور صاحب کمپلیکس کا ایک سال مکمل
بھارتی حکومت کے حیلوں کے باوجود سکھ مذہب کے بانی گورو نانک کی سمادھی کرتار پور صاحب کمپلیکس میں تبدیل ہوکر ایک سال مکمل کر چکی ہے۔ بھارت کی سازشیں اپنی جگہ مگر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے اس تحفہ پر شاداں اور شکرگزار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک سابق بھارتی کرکٹرسیاست دان نووجوت سنگھ سدھو سمیت دنیا بھر کے پیروکاروں کوعلم نہیں تھا کہ اس تقریب کے اختتام پر پاکستان سکھ برادری کو کیا تحفہ دینے والا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سدھو جب گرم جوشی سے آرمی چیف جنرل باجوہ سے گلے ملے تو سپہ سالار نے کرتار پور بارڈر کھولنے اور بابا گرو نانک کی سمادھی پرکمپلیکس تعمیر کرنے کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔ اور پھر وہ ہوا جس کا اکہتر سالوں میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ بھارت کے حیلے بہانوں اور ہر قسم کی داخلی مشکلات کے باوجود پاکستان نے کرتار پورراہداری اور کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کرکے صرف گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں امن کی اس راہداری کو مکمل کر دکھایا۔ جس سے سکھوں کو اپنے گرو کی آخری آرامگاہ تک کسی رکاوٹ کے بغیر پہنچنے کی سہولت حاصل ہوگئی