ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ چوروں نے ملک کو لوٹا۔ گلگت بلتستان کو بھی نہیں چھوڑا انہیں کوئی شرم نہیں آتی۔ وفاقی وزیر امین گنڈا پور کہتے ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف کرپشن کرکے آج دنیا کے امیر ترین آدمی بنے ہیں۔
خپلو میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے میں وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ ہم عمران خان کی قیادت میں آپ کے مسائل حل کریں گے۔
علی امین گنڈا پور بولے آصف زرداری ٹکٹ بلیک کرتے تھے اور نواز شریف کی چھوٹی سی دکان تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گلگت کی عوام محرومیوں کے ازالے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں