شہر میں قائم شادی ہالز و لانز ، مارکیز ، ایونٹ پلینرز و کیٹررز کمپنی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے سروے شروع
لاہور :پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی ار اے)نے شہر میں قائم شادی ہالز و لانز ، مارکیز ، ایونٹ پلینرز و کیٹررز کمپنی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے سروے شروع کر دیا ہے۔پی ار اے کی جانب سے کمشنر انفورسمنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال کی سربراہی میں متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو متعدد جگہوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ کی چھان بین بھی کریں گی۔پی ار اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ و رجسٹرڈ دونوں ہی ریڈار پر ہیں۔ پی ار اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ شادی ہالز و لانز اور مارکیز کو رجسٹریشن کے نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل کردہ ٹیمیں متعدد کو نوٹسز بھی جاری کر چکی ہے۔قانونی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ و سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کی صورتحال کے باوجود شادی ہالز و مارکیز پر پی ار اے کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔