حیدرآباد میں کورنا وائرس کے کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، مرتضی وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ضلع میں کورنا کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، حیدرآباد میں شرح 15 فیصد کی بات غلط ہے۔حیدرآباد میں کورنا وائرس مثبت کیسز کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے وضاحتی وڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 600 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 140 افراد میں کورنا وائرس مثبت آیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہے جبکہ 48 گھنٹوں میں 3200 ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 276 مثبت آئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کے پھیلاو اور تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی ہے۔