لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کے تقرر کے معاملہ پر بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کے تقرر کے معاملہ پر بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بابر اعوان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کی استدعا کی گئی عدالت نے بابر اعوان کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی بابر اعوان کے وکیل پیر مسعود چشتی نے بتایا کہ غلطی فہمی کی بنیاد پر جواب داخل نہیں کرسکے عدالت نے غیر مشروط معذرت پر متفرق درخواست منظور کر لی۔