سینیٹر رحمان ملک کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اظہار عقیدت و احترام
سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اظہار عقیدت و احترام کا پیغام،رحمان ملک نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار پورے امت مسلمہ خصوصاً پاکستانیوں کیلئے قیمتی علمی اثاثہ ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم ترقی یافتہ اقوام کے صف میں شامل ہوسکتے ہیں، علامہ اقبال نے شاعری و خطبات کے ذریعے پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا، علامہ اقبال نے نوجوانوں کیلئے شاہین کا استعارہ استعمال کرکے انکی حوصلہ افزائی کی ہے، آج پاکستانی نوجوان کو افکار اقبال سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونا کی ضرورت ہے، وقت ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جسکا تصور شاعر مشرق نے پیش کیا تھا