T20 ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل سے پہلے کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انشاءاللہ سیمی فائنل کے ساتھ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کا فائنل بھی ہم جیتیں گے ، سیمی فائنل میں مستقل مزاجی کو برقرار کھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ کے شکر گزار ہیں ، ہر حالت میں اچھا پر فارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں معلوم ہیں ، ہر کوئی ایونٹ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئی ہیں ، کبھی بیٹنگ ، کبھی باولنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں سامنے آئیں ، اچھی بات یہ ہے کہ ان خامیوں کو دور کر رہے ہیں ، بائیو سیکیور ببل میں زندگی مشکل ہے ، دو اڑھائی سال سے ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی ، کوئی کھلاڑی اگر پریشان ہوتاہے تو مل کر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ، بائی سیکیور ببل میں گروپ ایکٹیوٹی ہوتی رہتی ہے ۔