آخری بال تک لڑیں، عمران خان کا قومی ٹیم کے نام پیغام

ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے بابر الیون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ’’ بابر اعظم اور ان کی ٹیم کے لیے قوم کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار، ہم آپ سے صرف آخری گیند تک لڑنے کی توقع رکھتے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جب کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات بروز 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔
Wishing Babar Azam and his team prayers and best wishes from the nation. All we expect from you is to fight till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022