بھارت آئے یا انگلینڈ، ہم تیار ہیں، "پاکستان فائنل میں "

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارت آئے یا انگلینڈ پاکستان فائنل جیتنے کے لیے پر امید ہے۔
پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ میں بھی نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور پھر اس کا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ فائنل میں ہوا تھا۔ اس بار بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ہرا دیا اب دیکھتے ہیں کہ فائنل انگلینڈ کے ساتھ ہوتا ہے کہ بھارت کے ساتھ۔
پاکستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ اس سے قبل پاکستان 2007 کے فائنل میں رنر اپ اور 2009 میں عالمی چیمپئن بنا تھا۔ پاکستان سب سے زیادہ 6 ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ہے۔نیوزی لینڈ کے دیئے گئے 153 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں کی پارٹنر شپ میں پاکستان نے 105 رنز مکمل کیے۔ محمد رضوان نے کھیل کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلی گیند پر ہی چوکا لگا دیا۔