آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔آرمی چیف کا کہنا ہےکہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔