حکومت کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔