طلاق اور تشدد کے الزامات کے بعد فیروز خان اور علیزے فاطمہ کا عدالت میں آمنا سامنا

اداکار فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان کا طلاق کے بعد پہلی بار کراچی کی سٹی کورٹ میں ایک دوسرے کا آمنا سامنا ہوا مگر دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے بات کیے بغیر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔دونوں کے درمیان ستمبر میں طلاق ہوئی تھی، دونوں نے 21 ستمبر کو بتایا تھا کہ ان کی طلاق تین ستمبر کو ہوچکی اور اب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بچوں کی حوالگی اور ان کے اخراجات کے حوالے سے سٹی کورٹ میں کیس دائر کردیے۔علیزے فاطمہ سلطان نے بچوں کے اخراجات جب کہ فیروز خان نے بچوں کی حوالگی کے لیے مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک تین سالہ بیٹا جب کہ ایک 6 ماہ کی بیٹی ہیں جو کہ اس وقت والدہ کے ہمراہ ہیں۔