مفکرپاکستان ،حکیم الامت ،شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے 147ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،مہمان خصوصی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا ۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھول رکھے گئے ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا۔
علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
Nov 09, 2024 | 11:35