لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4ڈاکو ہلاک ،ایس ایچ اواورکانسٹیبل زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے ،پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ۔
لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ،4ڈاکوہلاک،ایس ایچ اواورکانسٹیبل زخمی
Nov 09, 2024 | 11:54