اوباما نے ر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کی مذمت کی

ری پبلکن پارٹی کے ارب پتی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جیت کی صورت میں وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ امریکا میں آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیں گے اور امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار چُن دیں گے۔ اس کے انھوں نے امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو ملنے والے شہریت کے آئینی حق کو منسوخ کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کے اشتعال انگیز لب ولہجے کی مذمت کی