اسرائیل نے پھر مسجد اقصیٰ میں 50سال سے کم عمر افراد پر نماز جمعہ پڑھنے پر پابندی لگا دی

ابندی نماز جمعہ کیلیے لگائی گئی ہے، تاہم خواتین کو مسجد اقصیٰ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اسرائیل نے 3روز قبل ہی مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی اٹھائی تھی۔ یہودیوں کے نئے سال کا آغاز ہونے سے اب تک فلسطین اور اسرائیل میں حالات جنگ میں ہیں اور ہر دن اسرائیلی فوج کسی نہ کسی بہانے فلسطینیوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنانا کر دہشت ذدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ادھر نہتے فلسطینیوں نے ابھی تک ایک بھی ناپاک یہودی قدم مسجد اقصیٰ کی پاک حدود میں داخل نہیں ہونے دیا ہے . گزشتہ پندرہ دنوں میں جھڑپوں کے دوران کم از کم گیارہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔