گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

سول ہسپتال ضلع گوجرانوالہ کا واحد سرکاری ہسپتال ہے، جہاں پر روزانہ دو ہزار سے زائد مریض علاج اور چیک اپ کے لیے آتے ہیں، جن میں ڈائیلسز کےمریض بھی شامل ہیں، ،ہسپتال میں موجود ڈائیلسزکی مشینیں کافی عرصےسےخراب پڑی ہیں، جس سےمریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، جس سےمریضوں کےساتھ ساتھ ان کےلواحقین کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، اس سنگین صورت حال پرانہوں نےایم ایس کوتحریری درخواست بھی دی، لیکن دو ماہ کاعرصہ گزرنے کےباوجود بھی شنوائی نہیں ہوسکی، مشینیں ٹھیک نہ ہونے پر مریضوں اور لواحقین نےایم ایس آفس کےسامنے مظاہرہ کیا، انہوں نے ہاتھوں میں پلےکارڈ اٹھا رکھےتھے، جن پر نعرے درج تھے ، بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے