گیارہ اکتوبر فیصلے کا دن ،عمران خان کی فتح کے ساتھ ن لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

قرطبہ چوک مزنگ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ریفری اور امپائر دو نمبر تھے، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں ایاز صادق کی رخصتی کا پیغام نکلا، گیارہ اکتوبر کو مفادات کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے,عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی روایتی انداز اپناتے ہوئے حکومت پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ خواجہ آصف پرویز رشید،شاہد خاقان، سعد رفیق سب جیل کا مٹیریل ہیں، کپتان ان کا احتساب کرے گا،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام پر ظلم کرنے والوں کا دور اب ختم ہو گیا، این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد ن لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گا۔ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے اپنے مختصر خطاب میں اردو اور پنجاب کا مکس تڑکا لگایا، کہا کہ گیارہ اکتوبر کو لاہور جیتے گا، لاہور کی جیت پنجاب کی جیت ہے، جب پنجاب جیت لیا تو اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے۔ این اے ایک سو بائیس سے پی ٹی آئی امیدوار عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیک نیتی سے کپتان کا پیغام گھر گھر پہنچایا، بھرپور انتخابی مہم پر کارکنوں کے شکرگزار ہیں، گیارہ تاریخ کو انصاف کی جیت ہو گی